26 اکتوبر 2012 - 20:30

برطانیہ نے ایران پر حملے کے لیے امریکہ کو اپنے اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت نے ایران پر حملے کے لیے برطانیہ کے اڈے استعمال کرنے کی امریکہ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق امریکی حکام ایران پر حملے کے لیے یونان میں موجود اڈے استعمال کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

امریکہ اسرائیل اور ان کے اتحادی ایران پر ایٹم بم بنانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کر کے ایران کو کئی بار جنگ کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ جبکہ ایران نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

.....

/169